صارفین کی حفاظت کے لئے قائم سعودی ایجنسی نے وارننگ جاری کی ہے کہ پانی کی گیلن والی نیلی بوتلیں صحت کے لئے مضر ہیں۔
ایجنسی کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ پانی بھرنے والے پلانٹس اور کمپنیوں پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے کہ وہ بوتلیں تبدیل کردیں یا موجودہ بوتلوں پر فائبر گلاس کی کوٹنگ چڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ درجہ حرارت میں ان بوتلوں میں موجود پانی کی کیمیائی سخت تبدیل ہوجاتی ہے۔
ٹرک میں ٹرانسپورٹ کی جانے والی بوتلوں میں بھی پانی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق ایجنسی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پانی میں ہونے والی یہ تبدیلیاں انسانی صحت کے لئے خطرناک ہوتی ہیں۔ لہٰذا یا تو بوتلیں تبدئیل کی جانی چاہیے یا یہ بات یقینی بنائی جانی چاہیے کہ انہیں 40 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت میں سٹور نہ کیا جائے۔
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.