) موبائل فون کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں اور وہ مرد جو موبائل فون کو اپنی پتلون کی جیب میں رکھتے ہیں ان میں سپرم کی کوالٹی متاثر ہوسکتی ہے اور انہیں صاحب اولاد ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی سائنسدان ڈاکٹر فیونا کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون کے اعضائے تناسل کے قریب ہونے سے الیکٹرومیگنیٹک شعاعیں جنسی خلیات پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں اور سپرم کی صحت اور حرکت کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں جس کی وجہ سے سپرم کی مادہ کے انڈے کی طرف پیش قدمی متاثر ہوتی ہے اور مردوں میں پانجھ پن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فیونا کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی شعاعیں سپرم کی صحت کے علاوہ سیمن میں سپرم کی تعداد کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عام طور پر 50 سے 85 فیصد سپرم نارمل طور پر حرکت کرنے کے قابل ہوتے ہیں لیکن موبائل فون کی شعاعوں سے متاثر ہونے والوں میں یہ تعداد تقریباً 8 فیصد تک رہ جاتی ہے۔
انوائرنمنٹ انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر کوگود میں رکھ کر استعمال کرنے کے بھی ایسے ہی نقصانات بتائے ہیں۔ تاہم یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے تولیدی صحت کے ماہر ڈاکٹر ایلن کا کہنا ہے کہ وہ اس تحقیق سے متاثر نہیں ہوئے اور جب تک مزید قابل اعتماد تحقیقات سامنے نہیں آئیں وہ اپنا موبائل فون پتلون کی جیب میں ہی رکھیں گے۔
Sahi baat kahi ase ho skta hai
ReplyDelete